چین میں اغوا کار نے بس سے 5 افراد کوکچل کر ہلاک کردیا

چین میں چاقو بردار شخص نے مسافر بس اغوا کر کے فٹ پاتھ پر کھڑے راہگیروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں چاقو بردار شخص نے مسافر بس اغوا کر کے فٹ پاتھ پر کھڑے راہگیروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق چین میں شنگھائی کے جنوب میں صوبے فوجیان میں چاقو بردار حملہ آور نے مسافر بس کو ہائی جیک کرکے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی اور تیز رفتار بس سے فٹ پاتھ پر کھڑے شہریوں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 5 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس نے چاقو بردار زخمی حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے جب کہ میڈیا کو بھی حادثے کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی ہلاک و زخمی افراد کی فہرست دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجن بھر چینی پولیس کے اہلکار حملہ آور کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ حملہ آور تیز دھار چاقو کے ذریعے مزاحمت کر رہا ہے۔

News Code 1886756

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =