25 دسمبر، 2018، 5:34 PM

میکسیکو کی ریاست پیوبلا کی خاتون گورنر شوہر سمیت ہلاک

میکسیکو کی ریاست پیوبلا کی خاتون گورنر شوہر سمیت ہلاک

جنوبی امریکی ملک میکسیکو کی ریاست پیوبلا کی خاتون گورنر مارتھا ایریکا ہیلی کاپٹر حادثے میں شوہر سمیت ہلاک ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی امریکی ملک میکسیکو کی ریاست پیوبلا کی خاتون گورنر مارتھا ایریکا ہیلی کاپٹر حادثے میں شوہر سمیت ہلاک ہوگئی ہیں۔ گزشتہ روزحادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں مارتھا کے ہمراہ ان کے شوہر سابق گورنر رافیل مورینو بھی موجود تھے۔ہیلی کاپٹر گرنے کے حادثے میں دونوں کی موت ہوگئی ،حادثے میں دو پائلٹ اور ایک اسسٹنٹ بھی ہلاک ہو گئے ۔میکسیکو حکومت نے گورنر اور ان کے شوہر کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

News Code 1886747

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha