مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں آج بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 143 واں یومِ پیدائش عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ آج کے دن کی مناسبت سے پاکستان بھر میں سرکاری عمارتوں پر پرچم لہرائے گئے اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا۔اس سلسلے میں صبح سویرے مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاک و چوبند دستے نے پاک فضائیہ کی جگہ گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ تقریب میں فاتحہ خوانی کی گئی اور مزار قائد پر پھول چڑھا کر بانی پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جبکہ آج کے دن کی مناسبت سے مختلف ادارے اور تنظیموں نے خصوصی تقریبات کا انعقاد بھی کیا۔
پاکستان میں آج بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 143 واں یومِ پیدائش عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
News ID 1886742
آپ کا تبصرہ