امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے داعش کا مقابلہ ترک صدر کے حوالے کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے داعش کامقابلہ کرنے کی ذمہ داری ترک صدر طیب اردوغان کے حوالے کردی ہے اردوغان ہی داعش کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے داعش کامقابلہ کرنے کی ذمہ داری ترک صدر طیب اردوغان کے حوالے کردی ہے اردوغان ہی داعش کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر کی ترک ہم منصب کو فون کال کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جس میں ٹرمپ نے اردوغان کو کہا کہ ہم شام میں اپنا کام کرچکے ہیں اب شام آپ کے حوالے۔ سینیئر امریکی عہدیدار کے مطابق 14 دسمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردوغان کے درمیان گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم اپنا کام کرچکے ہیں اب شام آپ کے حوالے اور آپ ہی وہ شخص ہیں جو داعش کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ایک اور سینیئر حکام نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے امریکی صدر کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم شام میں داعش کا خاتمہ کردیں گے، ہم نے پہلے بھی یہ کام کیا ہے اور جب تک امریکہ کی لاجسٹسک سپورٹ ساتھ ہے ہم داعش کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

News Code 1886723

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =