مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ریلوے وزير شیخ رشید اپنی تقاریر، زبان اور رویے سے ملک میں فساد اور انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی راناثناءاللہ نے وزیرریلوے شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید ایک بار پھرجمہوریت پہ ڈاکہ ڈالنے کی سازش میں شامل ہے، جمہوریت کے ایسے کفن چور ملک دشمن اور عوام کے غدار ہیں، جمہوریت چور شیخ رشید دوبارہ ملک کو اندھیروں کی طرف لے جانے کی کوشش کررہا ہے، راولپنڈی کا شیطان اور بھانڈ عوام کو اپنی بداعمالیوں کا جواب دے۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نواز شریف کے نام پرووٹ لے کر آمریت کی گود میں جا بیٹھا، شیخ رشید جیسے کفن چوروں کی وجہ سے جمہوریت کی قبریں کھودی گئیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ریلوے وزير شیخ رشید اپنی تقاریر، زبان اور رویے سے ملک میں فساد اور انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
News ID 1886692
آپ کا تبصرہ