محمود عباس کا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان

فلسطین کے صدر محمود عباس نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے ننقل کیا ہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ محمود عباس کا کہنا ہے کہ عدالت نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر کے 6 ماہ میں الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے، عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد ضروری ہے۔فلسطین کی قانون ساز کونسل میں حماس کی اکثریت ہے، حماس نے 2006 کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔ محمود عباس نے کہا کہ ہم امریکہ کی ہاں میں ہاں نہیں کریں گے۔ ہم حماس کو دہشت گرد گروہ قراردینے کے خلاف ہیں۔ حماس فلسطینی تنظیم ہے جو فلسطینی قوم کا اہم حصہ ہے۔

News Code 1886684

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =