22 دسمبر، 2018، 2:00 PM

کولمبیا کے باغی رہنما آپریشن کے دوران ہلاک

کولمبیا کے باغی رہنما آپریشن کے دوران ہلاک

کولمبیا کے باغی رہنما والٹر اریزالا سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دو طرفہ مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کولمبیا کے باغی رہنما والٹر اریزالا سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دو طرفہ مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کولمبیا کے صدر آئی وان ڈیوکیو نے پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ مسلح باغی رہنما والٹر ایریزالا المعروف گواچو پڑوسی ملک ایکواڈور کی سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران مارا گیا۔والٹر ایریزالا منشیات کی اسمگلنگ اور بھتہ خوری سمیت خطرناک جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا تاہم رواں برس ایکواڈور کے دو صحافیوں اور اُن کے ڈرائیور کے قتل میں ملوث ہونے پر والٹر نےعالمی شہرت حاصل کرلی تھی۔ 29  سالہ والٹر ایریزالا نے کولمبیا سے آزادی کے لیے ایک باغی گروپ کی داغ بیل ڈالی تھی تاہم 2016 میں کولمبیا کی حکومت سے معاہدہ کرنے پر والٹر نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر کے باغی گروپ کو چھوڑ کر ایک اور مسلح جتھے کی داغ بیل ڈالی۔

News Code 1886663

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha