آصف زرداری اور نواز شریف کی ملاقات اسلام آباد میں ہوگی

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری جب اسلام آباد آئیں گے تو ان کی نوازشریف سے ملاقات ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری جب اسلام آباد آئیں گے تو ان کی نوازشریف سے ملاقات ہوگی۔ پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ  آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف سارے مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں،ان کے خلاف براہ راست کوئی الزام نہیں، حکومت کو آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف ثبوت پیش کرنا ہوں گے، اگر ملک میں جنگل قانون ہے تو انہیں گرفتار کرلیں۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ چلے لیکن حکومت خود مڈٹرم انتحابات اورغیر یقینی باتیں کرتی ہے۔ نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات ہو سکتی ہے، جب آصف زرداری اسلام آباد آئیں گے تو ان کی نواز شریف سے ملاقات ہوگی، نواز شریف اور آصف زرداری کی گرفتاری پر مشترکہ احتجاج خارج از امکان نہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر 130 ارب کا بوجھ ڈالا گیا ،سعودی ارب سے بھی خکومت کو 2 ارب ڈالر ملے ہیں،عوام پر بوجھ بھی ڈال رہے ہیں اور کشکول بھی پھیلا رہے ہیں۔

News Code 1886616

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =