چین کا امریکہ کو انتباہ / خلا کو جنگی سرگرمیوں کا مرکز بنانے سے گریز کرے

چین نے امریکہ کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خلا کو جنگی سرگرمیوں کا مرکز بنانے سے گریز کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے امریکہ کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خلا کو جنگی سرگرمیوں کا مرکز بنانے سے گریز کرے۔ اطلاعات کے مطابق بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزارت خارجہ ہوا چنینگ نے امریکہ کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خلا کو جنگی سرگرمیوں کا مرکز بنانے سے گریز کرے کیوں کہ خلا کو میدان جنگ بنانا پوری دنیا کیلیے تباہ کن ہوگا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ ہوا چنینگ نے پریس بریفنگ کے دوران امریکہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خلا کو امن کا مقام رہنے دیا جائے اور اسلحہ کے انبار نہ لگائے جائیں۔

News Code 1886602

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =