امریکہ کا شام سے آئندہ 60 سے 100 دنوں میں امریکی فوج کے مکمل انخلا کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے آئندہ 60 سے 100 دنوں تک امریکی فوج کے مکمل انخلا کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں امریکہ کا ہدف مکمل ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز اور ديگر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے آئندہ 60 سے 100 دنوں تک امریکی فوج کے مکمل انخلا کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں امریکہ کا ہدف مکمل ہوگیا ہے۔ امریکہ کے دو اعلی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیں شام کے شمال مشرق علاقہ سے مکمل انخلا کی تیاری کررہی ہیں۔

امریکی صدر کے اعلان کے بعد وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کو شام سے فوری طور پر نکال رہے ہیں اور انخلا کا عمل بتدریج اگلے 100 روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔

ادھر شام نے امریکہ کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں امریکہ کے فوجیوں کی موجودگی غیر قانونی تھی۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کے شام سے انخلا کے بعد شام میں قیام امن کے سلسلے میں مدد ملےگی ۔

News Code 1886597

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =