مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیرداخلہ سلیمان سوئلونے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امورکے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اورعالمی امورپربات چیت ہوئی ،سلیمان سوئلو نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ترک صدرکاخیرسگالی پیغام بھی پہنچایا۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور دیگر بھی موجودتھے۔ ملاقات میں پاک ترک دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پربات چیت ہوئی، سلیمان سوئلونے وزیراعظم عمران خان کودورہ ترکی کی دعوت بھی دی۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیرداخلہ سلیمان سوئلونے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امورکے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
News ID 1886533
آپ کا تبصرہ