فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے خلاف بیان دینے پر فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے خلاف بیان دینے پر فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ فیصل رضا عابدی نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف ویب چینل کو انٹرویو دیا تھا اور اس معاملے میں ان پر آج فرد جرم عائد کی گئی ہے، تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔ اس موقع پر عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔دوران سماعت وکیل صفائی نے استدعا کی کہ فیصل رضا عابدی کی طبیعت ناساز ہے، انہیں اسپتال منتقل کیا جائے، جس پر عدالت نے فیصل رضا عابدی کا دوبارہ طبی معائنہ کروانے کا حکم دے دیا۔

News Code 1886524

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =