دوحہ میں امریکہ اورطالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں آج امریکہ اورطالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں آج امریکہ اورطالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات ہوں گے۔اطلاعات کے مطابق امریکی وفد کی قیادت نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کریں گے جب کہ طالبان وفد کی قیادت عباس استنکزئی کریں گے، مذاکرات میں پاکستان باقاعدہ طور پر شریک نہیں ہوگا جب کہ دوسرے دور میں امریکہ اور طالبان کے ساتھ افغان حکومت بھی شریک ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات 3 روز تک جاری رہیں گے جب کہ طالبان وفد میں طالبان قطر آفس کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق طالبان، القاعدہ اور داعش تمام وہابی دہشت گرد گروہوں کی تشکیل میں بھی امریکہ نے اہم کردار ادا کیا تھا اور آج بھی امریکہ بعض دہشت گرد گروہوں کی خفیہ اور اعلانیہ دونوں طریقہ سے مدد کررہا ہے۔

News Code 1886520

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =