کشمیری مظاہرین کو پتھروں کا جواب گولیوں سے دیا جائےگا

ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ کشمیر میں پتھراؤ کرنے والے مظاہرین کو گولیوں سے جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ کشمیر میں پتھراؤ کرنے والے مظاہرین کو گولیوں سے جواب دیا جائے گا۔ ہندوستانی فوج کے سربراہ  بپن راوت نے کہا کہ پتھراؤ کا مقابلہ پیلٹ گن کی گولیوں سے کیا جائے گا اور پتھراؤ کرنے والے مظاہرین بھی دہشت گرد اور دہشت گردوں کے حامی ہیں۔ جنرل بپن راوت نے کہا کہ موجودہ حالات میں پتھر بھی ایک جان لیوا ہتھیار کے طور پراستعمال ہو رہا ہے جس کے دفاع میں فائرنگ کی جا سکتی ہے، میں اپنے سپاہیوں کو پتھر سے مرنے نہیں دوں گا۔ بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ عمومی طور پر فورسز مظاہرین کو براہ راست گولیوں کا نشانہ نہیں بناتیں کیوں کہ ایسا کرنے پر اہلکاروں کو عدالت کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب صورت حال مختلف ہے اب پتھر بھی گولیوں سے کم نہیں۔بھارتی آرمی چیف نے مزید کہا کہ جب کبھی میرےسپاہی پتھراؤ کا جواب دینے کے حوالے سے پوچھتے ہیں تو میرا یہی جواب ہوتا ہے کہ پتھراؤ کے جواب میں بندوق استعمال کریں۔ واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ضلع پلوامہ میں بھارتی سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کر کے 11 شہریوں کو ہلاک کردیا ہے۔

News Code 1886519

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =