نیتن یاہو کے بیٹے کی فلسطینی مسلمانوں کو اسرائیل سے نکلنے کی دھمکی

اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے یائر نے فلسطینی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان میں کہا ہے کہ تمام فلسطینی مسلمانوں کو اسرائیل سے نکل جانا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے یائر نے فلسطینی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان میں کہا ہے کہ تمام فلسطینی مسلمانوں کو اسرائیل سے نکل جانا چاہیے۔صیہونی وزیراعظم  نیتن یاہو کے بڑے بیٹے  "یائر" نے شر انگیزبیان میں ایک بار پھر  فلسطینی مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک تمام مسلمان یہاں سے چلے نہ جائیں۔فیس بک پر " یائر"  نے پوسٹ میں لوگوں سے رائے دینے کے لیے لکھا کہ اسرائيل اس وقت تک کبھی بھی امن نہیں ہوسکتا‘ جب تک کہ تمام یہودی اسرائیل سے نہ نکل جائیں یا پھر تمام مسلمان اسرائیل چھوڑ نہ دیں۔یائر نے کہا ہے کہ وہ دوسرے آپشن کا انتخاب کررہے ہیں کہ جب تک مسلمان چلے نہ جائیں اس وقت تک اسرائیل میں امن نہیں ہوگا۔ یائر نے یہ بھی لکھا کہ آئس لینڈ اور جاپان میں دہشت گردی کے واقعات کیوں نہیں ہوتے؟ کیونکہ وہاں مسلمانوں کی آبادی نہ ہونے کے برابر ہے۔یہ پہلا موقع نہیں کہ یائر نے مسلمانوں سے نفرت کا کھلم کھلا اظہار کیا ہوا، اس سے پہلے بھی وہ نہ صرف عوامی سطح پر مسلمانوں کے خلاف سخت زبان استعمال کرچکے ہیں بلکہ ترکی کے جھنڈے کی توہین بھی کرچکے ہیں۔

News Code 1886518

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =