پاکستانی پولیس نےمسجد میں بچوں پرتشدد کرنے والے معلم کو گرفتارکرلیا

پاکستانی پولیس نے پاکستان کے شہر حیدرآباد کی مسجد میں بچوں پرتشدد کےالزام میں ایک معلم کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی پولیس نے پاکستان کے شہر حیدرآباد کی مسجد میں بچوں پرتشدد کےالزام میں ایک معلم کو گرفتار کرلیا ہے۔ حیدر آباد میں معلم شبیر احمد نے سبق یاد نہ ہونے اور چھٹی کرنے پر بچوں کی ربڑ کے پائپ سے پٹائی کی تو وہاں موجود ایک شخص نے معلم کو بچوں کو مارنے سے منع کیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ بچوں کی پٹائی کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے معلم شبیر احمد کو گرفتار کرلیا ۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ معلم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے حیدر آباد کے مدرسے میں بچوں پر مولوی صاحب کے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدر آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

News Code 1886450

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =