ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 250 ملین ڈالر کا ایمرجنسی ریلیف قرضہ منسوخ کر دیا

ورلڈ بینک نے نیا میکرو اکنامک فریم ورک طے نہ پانے پر پاکستان کیلئے 250 ملین ڈالر کا ایمرجنسی ریلیف قرضہ منسوخ کر دیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ورلڈ بینک نے نیا میکرو اکنامک فریم ورک طے نہ پانے پر پاکستان کیلئے 250 ملین ڈالر کا ایمرجنسی ریلیف قرضہ منسوخ کر دیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق معروف صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ ”ملک کے بیرونی شعبہ جات کی گرتی ہوئی حالت کے باعث پاکستان اور ورلڈبینک کے درمیان نئے میکرو اکنامک فریم ورک طے نہیں پا سکا جس کی وجہ سے ورلڈ بینک نے 250 ملین ڈالر کا ایمرجنسی ریلیف قرضہ منسوخ کر دیا ہے۔

News Code 1886396

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =