نریندرمودی نےپانچ ریاستوں کے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کر لی

ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی۔ ہندوستان کی 5 ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ایک بڑے اپ سیٹ کا سامنا ہے، 3 ریاستوں میں کانگریس جبکہ دیگر 2 میں مقامی جماعتیں آگے ہیں۔مودی نے سوشل میڈیا پر پیغام میں اپنی شکست قبول کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے فیصلے کو عاجزی کے ساتھ قبول کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجھستان کے لوگوں کا ہمیں ایک بار موقع دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

News Code 1886384

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =