فرانس میں کرسمس مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی

فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں کرسمس مارکیٹ کے قریب مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں کرسمس مارکیٹ کے قریب مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں کرسمس مارکیٹ کے قریب فائرنگ کا واقع پیش آیا نامعلوم مسلح شخص نے مارکیٹ کے قریب اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔

فرانسیسی وزیرداخلہ کرسٹوفر کیسٹینر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو حراست میں لینے کی کوشش کی اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں حملہ آور زخمی ہونے کے باوجود فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

فرانسیسی وزیرداخلہ نے کہا کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مسلح شخص کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جب کہ اس قسم کے مزید واقعات سے بچنے کے لیے تمام کرسمس مارکیٹ میں سکیورٹی سخت کردی جائے گی۔

News Code 1886382

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =