پاکستان میں ایک محنت کش کے 5 بچوں کا گھر سے اغوا

پاکستان میں رائیونڈ کے علاقے میں رہنے والا محنت کش آدمی مزدوری کرنے گھر سے باہر گیا ہوا تھا اس کے گھر سے مسلح افراد نے 5 بچوں کو اغوا کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں رائیونڈ کے علاقے میں رہنے والا محنت کش آدمی مزدوری کرنے گھر سے باہر گیا ہوا تھا اس کے گھر سے مسلح افراد نے 5 بچوں کو اغوا کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق تاجدین نامی شخص محنت مزدوری پر گیا ہوا تھا کہ نامعلوم افراد نے اس کے گھر میں گھس کر 4 بیٹیوں اور ایک کمسن بیٹے سمیت پانچ بچوں کو اغوا کرلیا۔ اغواء ہونے والوں میں 22 سالہ مریم ، 20 سالہ کرن، 18 سالہ ملت، 10 سالہ سدرہ اور 14 سالہ عبداللہ شامل ہیں۔پولیس نے والد تاجدین کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مغویوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ والد کے مطابق بچے گھر میں اکیلے تھے کہ نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ مغویوں کا والد تاجدین مقامی فیکٹری میں مالی کا کام کرتا ہے۔

News Code 1886370

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =