مہر خبررساں ایجنسی نے عراق نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزير اعظم عادل عبدالمہدی نے تاکید کی ہے کہ عراق سے دوسرے ممالک پر حملہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائےگی۔ عراقی وزير اعظم نے عراق میں امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی شکست کی پہلی سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراق کو دہشت گردوں کے ٹھکانے میں تبدیل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کسی کو رعراق سے دوسرے ممالک پر حملہ کرنے کی اجازت دی جائےگی۔ انھوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ عراقی قوم اور عراقی سکیورٹید ستوں نے باہمی اتحاد کے ساتھ کس طرح وہابی دہشت گردوں کو شکست سے دوچار کیا۔
عراق کے وزير اعظم نے تاکید کی ہے کہ عراق سے دوسرے ممالک پر حملہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائےگی۔
News ID 1886349
آپ کا تبصرہ