مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چین کے معاون وزیر خارجہ مسٹر کونگ زوآن یو نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات کے دوران علاقائی سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، خطے کو درپیش مسائل کے حل اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اس موقع پر چین کے معاون وزیر خارجہ نے کہا کہ چین ، پاکستان کی معاشی و معاشرتی ترقی اور غریت کے خاتمے کے لئے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کے لئے پر عزم ہے۔
آپ کا تبصرہ