شہباز شریف کی منسٹر انکلیو میں سرکاری رہائش گاہ سب جیل قرار دے دی گئی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی منسٹر انکلیو میں سرکاری رہائش گاہ سب جیل قرار دے دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی منسٹر انکلیو میں سرکاری رہائش گاہ سب جیل قرار دے دی گئی۔اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی منسٹر انکلیو میں سرکاری رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ کوسب جیل قرار دیا، شہباز شریف قومی اسمبلی سیشن کے دوران منسٹر انکلیو میں رہیں گے۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اسلام آباد منتقلی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی، انہیں آج اسلام آباد منتقل کیا جائے گا، شہباز شریف کو موسم کی خرابی کے باعث پرواز منسوخ ہونے کی صورت میں بذریعہ روڈ اسلام آباد منتقل کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نیب کے ہاتھوں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا تھا۔

News Code 1886335

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =