پاکستان کو ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیے

اقوا م متحدہ میں امریکہ کی سبکدوش ہونے والی مندوب نکی ہیلی نے پاکستان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان نے امریکی امداد کے باوجود دہشت گردوں کو ٹھکانے فراہم کئے، اصلاح کے بغیر پاکستان کو اب ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوا م متحدہ میں امریکہ کی سبکدوش ہونے والی  مندوب نکی ہیلی نے پاکستان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان نے امریکی امداد کے باوجود دہشت گردوں کو ٹھکانے فراہم کئے، اصلاح کے بغیر پاکستان کو اب ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیے۔ نکی ہیلی نے کہا کہ امریکہ کو ان ممالک کو امدادنہیں دینی چاہئے جو پیٹھ پیچھے ہمارے کام میں رکاوٹ بنیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو ان ممالک کو بھی امداد نہیں دینا چاہئے جو امریکی  اتحادی نہیں بننا چاہتے، جبکہ امریکہ کو اتحادی ممالک پر بھی اسٹریٹیجک نظر رکھنی چاہئے۔نکی ہیلی نے کہا کہ امریکہ آنکھ بند کرکے امداد دیتا رہتا ہے، اس کی مثال پاکستان ہے جس کو اربوں ڈالرز امداد دی، پاکستان نے اس کے باوجود دہشت گردوں کو ٹھکانے فراہم کئے۔ غانہوں نے کہا کہ ایسے دہشت گردوں نے امریکی فوجیوں کو ہلاک کیا، پاکستان کو اپنی اصلاح کرنے تک ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیے۔

News Code 1886332

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =