مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ڈیرہ غازی خان میں ملتان جانے والی نجی کمپنی کی رانا جہانزیب کوچ صوبہ موڑ پرچشمہ کینال میں جا گری، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔9 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ 8 مسافروں کو ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے نکال لیا جب کہ مزید کو نکالا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے جب کہ شناخت کے بعد لاشوں کو کاغذی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا جائے گا۔
پاکستان میں ڈیرہ غازی خان میں ملتان جانے والی نجی کمپنی کی رانا جہانزیب کوچ صوبہ موڑ پرچشمہ کینال میں جا گری، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
News ID 1886329
آپ کا تبصرہ