مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے وزير خارجہ جان ایو لودریان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر فرانس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ پیرس امریکہ کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرتا لہذا فرانس کو بھی توقع ہے کہ امریکہ بھی فرانس کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرے۔ واضح رہے کہ کل ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا تھا کہ فرانس کو عوامی شورش نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور فرانس کو ماحولیاتی معاہدے سے کوئی فائدہ نہیں پہنچا ہے۔
فرانس کے وزير خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر فرانس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہے۔
News ID 1886321
آپ کا تبصرہ