مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام جموں وکشمیر میں مسافر بس کے گہری کھائی میں گرنے کے باعث 11 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مسافر بس لورن سے ضلع پونچھ جارہی تھی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، ڈرائیور نے ایک خطرناک موڑ پر بھی بس کی رفتار کو کم نہیں کیا جس کے باعث مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے بس میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالا، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 5 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ریسکیو ٹیم اور پولیس کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا جب کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔ کھائی گہری ہونے کی وجہ سے بھی ریسکیو کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں مسافر بس کے گہری کھائی میں گرنے کے باعث 11 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے ہیں۔
News Code 1886277
آپ کا تبصرہ