مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ مظفر گڑھ میں تھانہ سیت پورکے علاقے میں بدچلنی کے شبہ پرشوہر نے بیوی اور تین بیٹیوں کوقتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق مظفرگڑھ میں تھانہ سیت پورکے علاقے میں بدچلنی کے شبہ پرشوہر افضل نے بیوی عذرا اورتین بیٹیوں 4 سالہ تسکین، 3 سالہ مصباح، اور10 روزکی گڑیا کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق افضل کوشک تھا کہ اس کی بیوی عذرا کے کسی اور کے ساتھ تعلقات تھے، جس کے بعد اس نے اقدام قتل کیا، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پاکستان کے علاقہ مظفر گڑھ میں تھانہ سیت پورکے علاقے میں بدچلنی کے شبہ پرشوہر نے بیوی اور تین بیٹیوں کوقتل کردیا۔
News ID 1886276
آپ کا تبصرہ