کراچی میں چینی پولیس کا سات رکنی وفد پہنچ گيا

پاکستان کے شہر کراچی میں چین کے قونصل خانے پر دہشت گردی کی ناکام واردات کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے چینی پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کا 7 رکنی وفد کراچی پہنچا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں چین کے قونصل خانے پر دہشت گردی کی ناکام واردات کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے چینی پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کا 7 رکنی وفد کراچی پہنچا گیا ہے۔ وفد کے ارکان نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، سی ٹی ڈی افسران اور تحقیقاتی پولیس افسران سے بریفنگ لی اورہلاک ہونے والے پولیس ملازمین کے لواحقین کو30،30 لاکھ روپے کے امدادی چیک دیئے۔ وفد نے کراچی پولیس آفس کا دورہ بھی کیا اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کی سربراہی میں پولیس کے تفتیشی افسران سے ملاقات کی۔

چینی قونصل خانے پر ناکام دہشت گردی کے مقدمہ کی نگرانی کرنے والے ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو، ایس ایس پی پیر محمد شاہ، ایس ایس پی فارن سیکورٹی بشیر بروہی، دیگر افسران اور جاں بحق اہلکاروں کے اہلخانہ بھی چینی وفد سے ملاقات میں موجود تھے۔  چینی وفد نے بعدازاں سی ٹی ڈی کے دفاتر پہنچ کر کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کے افسران سے ملاقات کی۔

چینی پولیس حکام نے قونصلیٹ پر دہشت گردوں کی کارروائی کے دوران جاں بحق ہونے والے دو اہلکاروں کے لواحقین کی امداد کیلئے چینی پولیس کی جانب سے فی کس 30 لاکھ روپے کی امداد کے چیک پیش کئے۔

News Code 1886262

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =