صومالیہ میں بم دھماکے میں 2 فوجی جنرلز سمیت 9  فوجی ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں 2 فوجی جنرلز سمیت 9 صومالی فوجی ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں 2 فوجی جنرلز سمیت 9 صومالی فوجی ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب نے مذکورہ حملے کی ذمہ داری قبل کرتے ہوئے کہا کہ انہوں موغادیشو کے مضافات میں واقع گاؤں ’دھنانے‘ میں ایک فوجی پک اپ ٹرک کو تباہ کردیا جس میں دونوں جنرلز اپنے 7 باڈی گارڈز سمیت سوار تھے۔

الشباب کے فوجی ترجمان عبدیاسس ابو معصب نے اپنے بیان میں بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے جنرل عمر عدن اور عابدی علی تھے ہم نے ان کی پک اپ کو سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ کر کے نشانہ بنایا۔

ایک فوجی اہلکار کیپٹن محمد نے الشباب کے دعوے کی تصدیق کی کہ دونوں جنرلز اپنے باڈی گارڈز کے ہمراہ مارے گئے جبکہ دیگر افراد زخمی ہیں۔

واضح رہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب سالوں سے صومالیہ میں  دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔

News Code 1886259

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =