شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کو پاکستان کا ٹرمپ قراردیدیا

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم عمران کو امریکی صدر ٹرمپ سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم عمران کو امریکی صدر ٹرمپ سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت اپنی معاشی پالیسیاں درست کرے ورنہ مہنگائی کا سیلاب آئے گا، جو حالات ہیں اس سے ملک اور جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہیں، عوام سڑکوں پر آگئے تو حکومت کرنا مشکل ہوجائے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 100 دن میں مخالفین بھی بول اٹھے کہ پی ٹی آئی حکومت کٹے بھینسوں اور مرغیوں کی باتیں کررہی ہے، اس سے مسائل حل نہیں ہوں گے، وزیراعظم صاحب کہتے ہیں مڈٹرم الیکشن ہوجائیں گے، یہ لوگ راہ فرار چاہتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے ٹرمپ ہیں اور حکومت اپوزیشن کو گندگی گالیاں نکالتی ہے، وزیراعظم کا یہ کہنا غلط ہے کہ فوج پی ٹی آئی کے منشور کے ساتھ ہے، کیونکہ فوج حکومت کے ساتھ ہوتی ہے۔

News Code 1886215

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =