پاکستانی کسان دھرنا دینے کے لئے لاہور پہنچ گئے

پاکستان میں کسان اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالنے اور دھرنا دینے کے لیے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کسان اپنے مطالبات کے حق میں ریلی  نکالنے اور دھرنا دینے کے لیے لاہور پہنچ گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کسان اتحاد ریلی گزشتہ رات 12 بجے پولیس کی طرف سے تمام رکاوٹیں ہٹاکر ٹھوکر نیاز بیگ چوک پہنچی۔ کسانوں کے مطالبات ہیں کہ یوریا کھاد کے پرانے نرخ بحال کیے جائیں اور گنے کی قیمت میں اضافہ کیا جائے، کسانوں کو بجلی آدھی قیمت پر دی جائے، نئے ٹیکسز ختم کئے جائیں اور شوگر ملز فوری چلا کر پانی بھی برابری کی سطح پر تقسیم کیا جائے۔ کسانوں کا کہنا ہے مطالبات پورے ہونے تک واپس نہیں جائیں گے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت شوگر ملز فوری چلوائے اور کسانوں کو ان کے بقایا جات ادا کئے جائیں۔ کھادیں، بیج اور ادویات سستی کی جائیں، تمام فصلوں کے ریٹ کاشت سے پہلے مقرر کیے جائیں، بورے والا میں کسانوں پر پتھراؤ کرنے والے واپڈا اہلکاروں کو ضلع بدر کیا جائے اور واپڈا کے ناجائز بقایا جات اور اوربلنگ ختم کی جائے۔

مظاہرین کا کہنا ہے وہ پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے، پاکستان کسان اتحاد کے چیئرمین چوہدری انور کی قیادت میں مظاہرین  مال روڈ کا رخ کریں گے۔ ادھر پولیس کی بھاری نفری اور کنٹینرز سڑکوں پر موجود ہیں تاکہ کسانوں کو مال روڈ جانے سے روکا جائے۔کسان اتحاد کے احتجاج میں ملتان، وہاڑی، بہاولپور، رحیم یارخان، راجن پور، ڈی جی خان، بہاولنگر، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، فیصل آباد اور ساہیوال سے قافلے شامل ہیں۔

News Code 1886199

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =