مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی سے جاپانی وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی کینترو سونارا نے ملاقات اور گفتگو کی ۔ جاپانی وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی کینترو سونارا کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران میری ٹائم سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی سے جاپانی وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی کینترو سونارا نے ملاقات اور گفتگو کی ۔
News ID 1886195
آپ کا تبصرہ