مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 10افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق کابل کے مشرقی حصے میں طالبان کی جانب سے کیے گئے حملے میں برطانوی سکیورٹی کمپنی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران حملہ آووروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔کابل پولیس چیف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کمپنی افغان سیکورٹی فورسز کو تربیب فراہم کرتی ہے۔ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔
افغان دارالحکومت کابل میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 10افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1886023
آپ کا تبصرہ