افغانستان میں بم دھماکے میں 3 امریکی فوجی ہلاک

افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے وسطی شہر میں سڑک کنارے نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قریب سے گزرنے والے امریکی فوجی قافلے میں شامل 3 امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ امریکی کنٹریکٹر سمیت مزید 3 امریکی اہلکار  شدید زخمی ہوگئے۔ نیٹو کے سربراہی میں قائم امدادی مشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں امریکی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سڑک پر نصب دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس بم سے فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1886013

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =