27 نومبر، 2018، 7:46 PM

ملائیشیا کے 49 سالہ بادشاہ کی 25 سالہ روسی حسینا سے شادی

ملائیشیا کے 49 سالہ بادشاہ  کی 25 سالہ روسی حسینا سے شادی

ملائیشیا کے 49 سالہ بادشاہ شاہ محمد پنجم نے 25 سالہ سابق مس ماسکو سے روس میں شادی کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا کے 49 سالہ بادشاہ نے 25 سالہ سابق مس ماسکو سے روس میں شادی کرلی ہے۔ 25  سالہ اوکسانا ووئی ووڈینا کی شاہ محمد پنجم سے شادی  ماسکو میں ہوئی اور اس سے قبل وہ اسلام قبول کرکے اپنا نام ریحانہ رکھ چکی تھیں۔ اب ملک کے بادشاہ سے شادی کرنے کے بعد انہیں ملکہ اور خاتونِ اول کا اعزاز بھی مل گیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ان دونوں کی پہلی ملاقات کب ، کہاں اور کیسے ہوئی۔ ماسکو کے ایک بہت بڑے ہال میں پرتکلف اور شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں حلال کھانا پیش کیا گیا ۔

News Code 1885994

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha