سوئیزرلینڈ میں عمارت میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک

سوئیزرلینڈ میں عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوئیزرلینڈ میں عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق سوئیزرلینڈ کے جنوبی قصبے سولوتھرن میں ایک عمارت میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 6 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے متصل عمارتوں کو خالی کروالیا اور جائے وقوعہ سے ہلاک اور زخمی افراد  کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ۔  پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے وقت عمارت میں 20 سے زائد افراد موجود تھے اور اس عمارت میں زیادہ تر وہ غیر ملکی افراد مقیم تھے جنہوں نے سوئیزر لینڈ میں سیاسی پناہ کی درخواست دے رکھی ہے۔

News Code 1885972

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =