مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ کرمانشاہ کے علاقہ سرپل ذہاب میں 6.4 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 160 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق زلزلہ شام 8 بجکر 7 منٹ پر آیا جس کے نتیجے میں مکان لرز گئے اور لوگ شدید سردی کے باوجود گھروں سے باہر نکل آئے۔ ایران کی امدادی ٹیمیں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ ہوگئی ہیں ۔ زلزلہ کے جھٹکے صوبہ ایلام ،لرستان، ہمدان، کردستان اور مغربی آذربائیجان میں بھی محسوس کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے عراق اور کویت میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ کرمانشاہ کے علاقہ سرپل ذہاب میں 6.4 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 160 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1885940
آپ کا تبصرہ