مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوگینڈا کی وکٹوریا جھیل میں مسافر بردار کشتی الٹنے کے باعث 30 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یوگینڈا کے دارالحکومت کمپالا کے نزدیک جھیل وکٹوریا میں 84 مسافروں کو لے کر جانے والی کشی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 30 مسافر ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو ادارے اور یوگینڈا بحریہ کی ٹیم نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 27 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا جب کہ 27 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم خراب موسم کے باعث امدادی ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یوگینڈا کی وکٹوریا جھیل میں مسافر بردار کشتی الٹنے کے باعث 30 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
News Code 1885939
آپ کا تبصرہ