شامی حکومت اور باغیوں کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

ترکی نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی حکومت اور باغیوں کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی حکومت اور باغیوں کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی شام میں حکومت اور باغیوں کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے جس سے فریقین کے درمیان اعتماد کی فضا قائم ہوگی۔فریقین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ ترکی، روس اور ایران کے ورکنگ گروپ " استانا پروسس " کے تحت عمل میں لایا گیا۔ یہ گروپ شام میں لاپتہ ہونے والے افراد کی واپسی کے لیے کام کرتا ہے۔

News Code 1885936

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =