مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد ائرپورٹ پراے این ایف نے کارروائی کے دوران غیرملکی خاتون سمیت 4 افراد کوگرفتار کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد سے دبئی جانے والے مسافر کے سامان سے ڈیڑھ کلو منشیات اوردبئی سے اسلام آباد آنے والی پروازسے غیرملکی خاتون مسافرسے ڈیڑھ کلو سے زائد کوکین برآمد ہوئی۔چاروں ملزمان کو اے این ایف سیل منتقل کردیا گیا۔ ذرائع اے این ایف کے مطابق مسقط جانے والی پرواز سے عارف شاہ اور گل شاہ کو گرفتار کیا گیا، گل شاہ سے 1600 اورعارف شاہ سے 866 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔کینیا کی شہری ڈیانا سے 1838گرام کوکین برآمد جبکہ اسلام آباد سے دبئی جانے والے فضل حق کے سامان سے 1500 گرام منشیات برآمد ہوئی۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد ائرپورٹ پراے این ایف نے کارروائی کے دوران غیرملکی خاتون سمیت 4 افراد کوگرفتار کرلیا۔
News ID 1885919
آپ کا تبصرہ