مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 6 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں کے علاقے کپران میں بھارتی فوج کے خصوصی آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 6 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا جب کہ اسی دوران بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک گھر بھی مکمل تباہ ہوگیا۔
کشمیر میں بھارتی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 6 علیحدگی پسند ہلاک
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 6 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1885917
آپ کا تبصرہ