پیغمبر اسلام  (ص) کی سنت کی اساس و بنیاد محبت اور رحمت پر استوار ہے

قرآن مجید نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم کو اسوہ حسنہ ، خلق عظیم اور رحمۃ للعالمین کے عنوان سے یاد کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آنحضور کی سنت کی اساس و بنیاد محبت اور رحمت پر استوار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قرآن مجید نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم کو اسوہ حسنہ  " لَقَد کانَ لَکم فی رَسولِ اللَّهِ اسوَةٌ حَسَنَةٌ " ، خلق عظیم اور رحمۃ للعالمین کے عنوان سے یاد کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آنحضور کی سنت کی اساس و بنیاد محبت اور رحمت پر استوار ہے۔ اسلامی روایات کے مطابق پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدیریت اور انتظامی امور کی بنیاد رحمت اور محبت پر استوار تھی ۔  آپ سید الانبیا ء اور خاتم الانبیاء ہیں آپ پر نبوت کا خاتمہ ہوا ۔ اللہ تعالی نے آپ (ص)  کے بعد کسی کو نبی بنا کر نہیں بھیجا، ( ما کان محمد أبا أحد من رجالکم و لکن رسول الله و خاتم النبیین) . پیغمبر اسلام (ص) کی خصوصیات اور رفتار و کردار کی معرفی خود اللہ تعالی فرما رہا ہے اور اپنے بندوں کو اپنی اطاعت اور اپنے نبی (ص) کی اطاعت کی سفارش کررہا ہے ارشاد رب العزت ہے کہ جو چیز نبی عطا کریں اسے پکڑ لو اور جس چیز سے منع کریں اسے ترک کردو۔ آنحضرت ہر لحاظ سے رحمت واسعہ ہیں جہاں جہاں تک اللہ تعالی کی ربوبیت ہے وہا ں وہاں تک نبی کریم (ص) کی رحمت محیط ہے۔

News Code 1885916

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =