پاکستانی خاتون پولیس افسر کی بہادری کی تعریف

چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع ملنے پر خاتون اے ایس پی سوہائے عزیرکو سب سے پہلے جائے وقوعہ پر پہنچنے پر پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ اور سندھ کے آئی جی کی جانب سے شاباش پیش کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع ملنے پر خاتون اے ایس پی سوہائے عزیرکو سب سے پہلے جائے وقوعہ پر پہنچنے پر پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ اور  سندھ کے آئی جی کی جانب سے شاباش پیش کی گئی ہے۔ کراچی میں واقع چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع ملنے پر خاتون اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) سوہائے عزیر جائے وقوعہ پر سب سے پہلے پہنچنے والے پولیس افسران میں شامل تھیں، جس پر وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ نے انہیں شاباش پیش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی قونصل جنرل کو بریفنگ کے وقت وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کھڑے ہوکر اے ایس پی سوہائے عزیز کو شاباش دی اور کہا کہ ’سوہائے عزیز! آپ نے بہادری کی مثال قائم کی ہے۔‘ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ یہ ہیں ہماری خواتین جو سب سے آگے ہیں۔  اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی خاتون پولیس آفیسر اے ایس پی سوہائےعزیز کی بہادری پر اپنے ٹوئٹ میں ان کی بہادری کو سراہا ہے۔  ادھر آئی جی سندھ نے بھی سوہائے عزیز کو شاباش پیش کی ۔

News Code 1885873

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =