پنجاب میں خاتون منیجر کے ہاتھوں کیشیئر کی پٹائی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سرکاری بینک کی خاتون منیجر نے مبینہ طور پر چیک کیش کرنے سے انکار پر کیشیئر کی جم کر پٹائی کردی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سرکاری بینک کی خاتون منیجر نے مبینہ طور پر چیک کیش کرنے سے انکار پر کیشیئر کی جم کر پٹائی کردی ۔ اطلاعات کے مطابق  گوجرانوالہ کے ماڈل ٹاؤن میں واقع سرکاری بینک کی 15 نومبر کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون بینک منیجر کو کیشیئر پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔بینک کے کیشئر کا کہنا تھا کہ بینک منیجر نے ڈھائی لاکھ روپے کا چیک کیش کرنے کے لے دیا تھا لیکن اکاؤنٹ میں صرف 40 روپے موجود تھے جس پر میں نے چیک کیش کرنے سے انکار کردیا اور بینک منیجر نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون بینک منیجر کا کہنا تھا کہ کیشیئر نے اس کا ہاتھ پکڑا تھا جس پر اس کی پٹائی کی،فوٹیج میں واقعے کا صرف ایک حصہ دکھایا گیا ہے۔بینک انتظامیہ نے خاتون منیجر کو معطل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

News Code 1885846

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =