مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہورکے ستوکتلہ محلہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے اپنی 2 بیویوں کو قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقہ ستوکتلہ میں گھریلو جھگڑے پر ریاست عرف جگا نامی شخص نے اپنی 2 بیویوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد لاشوں کو جناح اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین نسرین اور بشری بی بی کی شادی ریاست نامی شخص سے ہوئی تھی، قتل کی لرزہ خیز واردات سے قبل دونوں بیویوں اور شوہر کے درمیان گھریلو ناچاکی پر جھگڑا ہوا اور ملزم نے غصے میں آ کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں بیویاں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہورکے ستوکتلہ محلہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے اپنی 2 بیویوں کو قتل کردیا۔
News ID 1885831
آپ کا تبصرہ