عمران خان کا اپوزیشن پر حکومت گرانے کا الزام

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کوالالمپور میں پاکستانیوں سے خطاب میں کہا ہے کہ اپوزیشن جلد از جلد ان کی حکومت کو گرانا چاہتی ہے لیکن وہ اپوزیشن رہنماؤں کو جیل بھیج کر دم لیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جلد از جلد ان کی حکومت کو گرانا چاہتی ہے لیکن وہ اپوزیشن رہنماؤں کو جیل بھیج کر دم لیں گے۔ عمران  نے کوالالمپور میں پاکستانیوں سے خطاب میں کہا کہ یہ سب جمہوریت نہیں اپنی چوری بچانے کیلئے اکٹھے ہورہے ہیں، چوروں کی بات کرتے ہیں تو اپوزیشن کھڑی ہوجاتی ہے،ہم نہ کسی سے این آراو کریں گے نہ ہی میثاق جمہوریت کریں گے۔ کوالالمپور میں پاکستانیوں سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ یہ سب جمہوریت نہیں اپنی چوری بچانے کیلئے اکٹھے ہورہے ہیں، چوروں کی بات کرتے ہیں تو اپوزیشن کھڑی ہوجاتی ہے،ہم نہ کسی سے این آراو کریں گے نہ ہی میثاق جمہوریت کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن نے پہلے دن ہی سے حکومت گرانے کی کوشش شروع کردی، مجھے پہلے دن تقریر ہی نہیں کرنے دی،یہ پہلی پاکستان کی حکومت ہے جو نہ ڈیل کرے گی نہ میثاق جمہوریت، نیب کا کوئی ایک کیس ایسا نہیں ہے جو تحریک انصاف نے کیا ہو،ہم کیسز کریں گے لیکن ابھی اس کا وقت نہیں آیا۔ عمران خان نےیہ بھی کہاکہ سابق حکمران قرضے کا پہاڑ چڑھا کر چلے گئے، یہ وقت نکل گیا تو اس کے بعد پاکستان میں اتنا پیسا آئے گا کہ نہ کبھی امداد مانگنا پڑے گی اور نہ ہی قرضہ مانگنا پڑے گا۔

News Code 1885828

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =