دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوب گئے

پاکستان کے صوبہ سندھ میں سگیوں شہر کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوب گئے جب کہ 18 افراد کو بچالیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں سگیوں شہر کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوب گئے جب کہ 18 افراد کو بچالیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سندھ کے شہر سگیوں کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوب گئے، جن میں ایک خاتون اور 3 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 18 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت 5 سالہ محمد حنیف، 5 سالہ عبدالرحمان، 4 سالہ عائشہ اور 40 سالہ فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان شادی میں شرکت کے لیے دریا پار گیا تھا اور کشتی کے ذریعے واپس اپنے گاؤں آرہا تھا کہ حادثہ شکار ہوگیا، کشتی الٹنے سے ڈوبنے والی خاتون اور 3 بچوں سمیت دیگر افراد کی لاشیں دریائے سندھ سے نکال لی گئی ہیں جبکہ حادثے کے مقام پر مزید امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

News Code 1885764

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =