مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا 20 رکنی وفد کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر چین روانہ ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی سکریٹری جنرل ارشد داد وفد کی قیادت کررہے ہیں۔تحریک انصاف کا وفد چین میں 7 روزتک قیام کرے گا جہاں تحریک انصاف اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کی ملاقاتیں ہوں گی۔ وفد غربت اورکرپشن کے انسداد پرچین کی کامیابیوں کا جائزہ لے گا اور ارشد داد کثیرالممالک مندوبین کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کا 20 رکنی وفد کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر چین روانہ ہوگیا ہے۔
News ID 1885745
آپ کا تبصرہ