یوٹرن نہ لینے والا لیڈر نہیں بن سکتا/ نوازشریف نے یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حالات کے مطابق یوٹرن نہ لینے والا کبھی کامیاب لیڈر نہیں بن سکتا، تاریخ میں نپولین اور ہٹلر نے یوٹرن نہ لے کر تاریخی شکست کھائی۔ نوازشریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حالات کے مطابق یوٹرن نہ لینے والا کبھی کامیاب لیڈر نہیں ہوتا، تاریخ میں نپولین اور ہٹلر نے یوٹرن نہ لے کر تاریخی شکست کھائی۔ نوازشریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا تھا۔ اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یوٹرن نہ لینے والا کبھی کامیاب لیڈر نہیں ہوتا، جو یوٹرن لینا نہیں جانتا، اس سے بڑا بے وقوف لیڈر نہیں، تاہم نوازشریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا تھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو کسی صورت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین نہیں بنائیں گے،کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے شخص کو پی اے سی کی چیئرمین شپ نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے سے دنیا بھر میں ملک کا مذاق بنے گا۔

News Code 1885683

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =